متعدد پٹرول پمپ والوں کی شامت آگئی

khushabpolice


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب کی ہدایت کی روشنی میں پولیس نے ضلع خوشاب کے مختلف پٹرول پمپوں پر کئے گئے سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کے دوران سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر پانچ پٹرول پمپوں کے منیجروں کیخلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔ مٹھہ ٹوانہ کے القائم پٹرولیم کے منیجر عمران کے خلاف تھانہ مٹھہ ٹوانہ‘ اٹک پٹرولیم کے منیجر غلام اکبر اور نیو لاری اڈا خوشاب کے پٹرول پمپ کے منیجر سمندر خان بلوچ کے خلاف تھانہ خوشاب ‘ شیل پٹرولیم ڈھاکہ وادی سون کے منیجر محمد ریاض الدین ساکن کھوڑہ کیخلاف‘ تھانہ نوشہرہ جبکہ طارق فلنگ اسٹیشن قائدآباد کے منیجر محمد عرفات کے خلاف تھانہ قائدآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی چیکنگ کے دوران ان پٹرول پمپوں پر سیکورٹی گارڈ تعینات نہ تھے۔
اشتہار

;
متعدد پٹرول پمپ والوں کی شامت آگئی متعدد پٹرول پمپ والوں کی شامت آگئی Reviewed by Khushab News on 7:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.