پنجاب کےنرسنگ سکولوں بارے بڑا فیصلہ


khushab local newspapers
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پہلے مرحلہ میں مختلف اضلاع کے 16نرسنگ سکولوں کو کالجوں کا درجہ دیا جائیگا ، 2018تک تمام 45سکول اپ گر یڈ کئے جا ئینگے ،ڈگری کلاسز کیلئے فیکلٹی میں توسیع کی جا ئیگی کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم ایس سی نرسنگ پروگرام کیلئے 50،50سیٹیں پیدا کی جا ئیگی ، غیر ملکی ما ہرین کی خدمات بھی لی جا ئینگیسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ نرسنگ ڈپلومہ کے بجائے بی ایس سی نرسنگ ڈگری پروگرام شروع کیا جا رہاہے ،اس مقصد کیلئے پنجاب کے 45نرسنگ سکولوں کوڈگری کالجوں میں تبدیل کیا جائیگا۔ نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن اورڈگری پروگرام شروع کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم ایس سی نرسنگ پروگرام کیلئے 50،50سیٹیں پیدا کی جائیں تاکہ بی ایس سی نرسنگ طالبات کو پڑھانے کیلئے اساتذہ مقامی طورپر تیار کئے جاسکیں۔ پرووائس چانسلر یو نیورسٹی آف ہیلتھ سا ئنسز نے بتایاکہ یو نیور سٹی میں ایم ایس سی نرسنگ کیلئے 15سیٹیں مختص ہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہدایت کی کہ نرسنگ کی ڈگری کلاسز کی تعلیم وتربیت کیلئے فیکلٹی میں توسیع کی جائے اور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور یو نیور سٹی آف ہیلتھ سا ئنسز سری لنکااور فلپائن سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نرسنگ کے شعبہ کے ماہرین کی خدمات حاصل کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پہلے مرحلہ میں مختلف اضلاع کے 16نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دیا جائیگا تاہم 2018 تک تمام نرسنگ سکول ڈگری کالجوں میں تبدیل کرد ئیے جائینگے ۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر فیصل مسعود، پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جنید سرفراز خان، ڈاکٹر احسان ترین، ڈی جی نرسنگ نصرت سعیدہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اشتہار

;
پنجاب کےنرسنگ سکولوں بارے بڑا فیصلہ پنجاب کےنرسنگ سکولوں بارے بڑا فیصلہ Reviewed by Khushab News on 2:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.