وزیر اعلی کو جوتا پڑ گیا

آدھی کوٹ میں غیر قانونی ادویات کا دھندہ
local news
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عالمی جوتا کلب میں ایک اور بھارتی سیاستدان شامل ہو گیا۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ کیجریوال پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا،موقع پر موجود عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے شخص کی خوب پٹائی کی، جوتا کھانے والے سیاستدانوں کی فہرست میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا نام بھی شامل ہو گیا ۔ کیجریوال نئی دہلی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے پہلے ان کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا اور پھر ان کی جانب جوتا اچھال دیا تاہم کیجریوال اس سے محفوظ رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوتا مارنے والے شخص کا تعلق عام آدمی سینا سے ہے اور اسے تفتیش کے لیے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اشتہار

;
وزیر اعلی کو جوتا پڑ گیا وزیر اعلی کو جوتا پڑ گیا Reviewed by Khushab News on 6:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.