ڈی سی او آفس میں وزیراعلی کا خطاب


Tax day

وزیر اعلیی پنجاب شہباز شریف ڈی سی او آفس میں ٹیکس ڈے کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او آفس جوہرآباد میں ٹیکس ڈے منایا گیا ہے۔ٹیکس ڈے کی تقریب سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادائیگی قومی فریضہ ہے ٹیکس ادا کرنے سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ٹیکس شفافیت سے صیح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ٹیکس جمع کرنے کے لیے انعامات کا طریقہ متعارف کرایا ،ملک میں ڈنڈے کی بجائے ترغیب سے ٹیکس حاصل کیا جارہا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 90فیصد سے زائد دیہات میں زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ایک کروڑ کا غذات سکین کیے گئے، اب پٹواری اور تحصیل دار کلچر دم توڑ رہا ہے ایک وہ زمانہ تھا جب لاکھوں روپے ایک فرد کے لیے لیے جاتے تھے اب کمپیوٹرائزڈ سینٹر میں آدھے گھنٹے میں ایک یا دو سو روپے میں فرد مل جاتے ہیں ٹیکس ڈے کی آگاہی کے حوالے سے ہونے والی اس تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان ضلعی افسران، مقامی انجمن تاجران کے نمائندے، صحافی، کاروباری حضرات، وکلا نے بھی شرکت بھی کی۔

اشتہار

;
ڈی سی او آفس میں وزیراعلی کا خطاب ڈی سی او آفس  میں  وزیراعلی کا خطاب Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.