بس بی بی بہت ہوگیا!



نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سمیرا ملک گروپ کے قریبی ساتھی ملک محمد اقبال نسال نے کہا ہے کہ خوشاب اوچھالی روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت سے اب سفر کرنے والوں کو پچیس کلو میٹر اضافی سفر طے کرکے براستہ کٹھہ روڈ آنے جانے پر مجبورہیں خوشاب اوچھالی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اب تک کئی افراد قیمتی جانیں بھی گنوا چکے ہیں اور کئی خاندانوں کے واحد خود کفیل معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ روڈز کے حکام اور باالخصوص ارکان اسمبلی کو تحریری اور زبانی گزارشات کی ہیں مگر ماسوائے وعدوں کے کوئی جمع خرچ نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکیسویں صدی کے جدید دور میں بھی علاقہ وادی سون کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ نوشہرہ اوچھالی خوشاب روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ علاقہ وادی سون کے لوگوں کو سفری سہولتیں میسر آسکیں۔


;
بس بی بی بہت ہوگیا! بس بی بی بہت ہوگیا! Reviewed by Khushab News on 8:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.