ای ڈی او ایجوکیشن پر شرمناک الزام


pay scale 2016
اساتذہ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب لاہورکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اپریل کے آخر میں پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے مظاہرے میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اورسرکاری سکولوں کی نجکاری کا عمل روکا جائے جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن خانیوال اعزاز احمد جوئیہ کو معطل کیا جائے ، انہوں نے الزام لگایا کہ ای ڈی او ایجوکیشن میٹنگ کی آڑ میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی ، روڈ بلاک کر کے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اذانیں دی گئیں اور الٹے ہاتھ کر کے دعا ئیں بھی مانگی گئیں۔
khushabnews
اشتہار
;
ای ڈی او ایجوکیشن پر شرمناک الزام ای ڈی او ایجوکیشن پر شرمناک الزام Reviewed by Khushab News on 8:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.