اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ


salry increase 2016
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے ہدایت کی ہے کہ مفت تعلیم کے منصوبوں سے منسلک سکول اکتوبر2015سے طالب علموں کی فیسوں میں 100روپے ماہانہ اضافے سے حاصل ہونے والی آمدن کا کم از کم نصف اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے استعمال کریں۔ سکول پارٹنرز کے نام یاددہانی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب ڈائریکٹر نیو سکول پروگرام ملیحہ بتول نے مڈل و سیکنڈری سکولوں کو تعلیمی سال 2016۔17 کیلئے پرائمری میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے محکمانہ سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسری تا پنجم ہر کلاس میں صرف ایک سیکشن کی اجازت ہوگی جس میں طالب علموں کی زیادہ سے زیادہ حد 35ہوگی۔ پرائمری حصہ میں صرف ان بچوں کو داخلہ دیا جائے گا جو کبھی سکول میں داخل نہ ہوئے ہوں اور ان کی عمریں 5تا 16سال ہوں۔سرکلر میں مزیدہدایت کی گئی ہے کہ تمام طالب علموں کا سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں اندراج لازم ہے اور کسی تبدیلی کی صورت میں یہ ریکارڈماہانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ بھی کیاجائے گا۔اسی طرح ہر جماعت کیلئے ایک ٹیچر، ایک کمرہ جماعت،70بچوں کیلئے ایک واش روم ، پینے کے پانی کی مناسب سہولت اور فرنیچر کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
khushabnews
اشتہار
;
اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.