گرلز ایلیمنٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز ایلی منٹر ی سکول 44 ایم بی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقا د ہو ا - تقریب کی صدارت سکول کی ہیڈ مسٹریس فوزیہ اصغرنے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد تھیں -تقریب میں سکول کی اساتذہ طالبات ،والدین اور دیگر خواتین نے شرکت کی - -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس فوزیہ اصغر نے کہا کہ سکول ہذا کی اساتذہ باقاعدگی سے طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں- نیز بچیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ماﺅں سے کونسلنگ اور کوآرڈینیشن بھی رکھتی ہیں اس وجہ سے سکول میں سال بھر طالبات کی حاضری 99 فیصد ہے اور تعلیمی نتائج بھی شاندار ہیں - تقریب میں بچوں کی امسال اور سابقہ سالوں کی تعلیمی کارکرد گی پرتفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور اس بات کا یقین دلایا گیا کہ اس ادارے کی ہر بچی اچھی کارکردگی کی بنا پر آئندہ مستقبل میں ترقی کرے گی اور اس ادارے کی پہچان بنے گی -تقریب میں بتایاگیا کہ امسال نرسری کلاس میں تہمینہ نے فرسٹ ،ظل ہما اور نور فاطمہ نے سیکنڈ،اقراءصابر نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی -پریپ میں امثال نے اول ،عندلیب فاطمہ نے دوم اورمہک جبار نے تیسری پوزیشن حاصل کی - ون میں طیبہ اسرار نے اول ،زینب یونس دوم،شمیم کوثر نے سوم پوزیشن لی -کلاس ٹو میں عنصرحسنات اول ،تعبیر فاطمہ دوم ،اقراءستار سوم آئیں -کلاس تھری میں ملا ئکہ شہباب اول ،تہمینہ نصیب دوم ،زنیرہ مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی -کلاس فور میں مبرا یونس فرسٹ ،مہک الیاس سیکنڈ اور مصباح عرفان تھرڈ پوزیشن پر آئیں - کلاس ششم میں تہمینہ شریف پہلی ،رفعت عزیر دوسری اورفرحت پروین نے تیسری پوزیشن پر آئیں -کلاس ہفتم میں گلناز اکرم نے فرسٹ ،مصباح لطیف نے سیکنڈ اور اریسہ شفیق نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی -تقریب کے آخر میں ڈی آئی او تابندہ امجد ،ہیڈ مسٹریس فو زیہ اصغراور دیگر ٹیچر ز نے تعلیمی نتائج میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طالبات کو انعامات دیئے -تقریب میں اچھی کارکردگی کی حامل ٹیچرز کو بھی انعامات دیئے گئے -سکو ل کی ہیڈ مسٹریس نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد کوبھی پرائز دیا -
اشتہار

;
گرلز ایلیمنٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات گرلز ایلیمنٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات Reviewed by Khushab News on 6:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.