پنجاب میں نئے ڈاکٹرز پر پابندی؟

khushab health
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹروں کو دور دراز کے علاقوں میں تعینات کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک ہزار ڈاکٹروں کو دور دراز علاقوں میں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کیلئے بھرتی کیا ہے ،ابتدائی طور پر ان میں سے 424ڈاکٹروں کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے کے دور افتادہ اضلاع میں تعینات کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر ان ڈاکٹروں کو ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو، آریچ سی اور بی ایچ یو پر تعینات کیا گیا ہے۔ان ڈاکٹروں کے تبادلے اور پوسٹ گریجوایشن کرنے پر تین سال کی پابندی عائد ہو گی اور یہ پندرہ دن میں اپنی تعیناتی کی جگہ پر جوائننگ دینے کے پابند ہیں۔
khushabnews
اشتہار
;
پنجاب میں نئے ڈاکٹرز پر پابندی؟ پنجاب میں نئے ڈاکٹرز  پر پابندی؟ Reviewed by Khushab News on 6:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.