مزید سکول پیف کے حوالے،نیا طریقہ کار لاگو

urdu local news papers khushab
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی ہدایت پر پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں ناقص رزلٹ دینے والے سکولو ں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کر لیا گیا، راولپنڈی ضلع کی ساتوں تحصیلوں میں پہلے مرحلہ میں70پرائمری اور مڈل سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کیے جائیں گے ،اساتذہ تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،محکمہ تعلیم راولپنڈی کے ذرائع نے بتایاکہ صوبائی محکمہ تعلیم سکولز ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع بھر میں پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں ناقص رزلٹ دینے والے سکولو ں کی فہرستیں مرتب کی جائیں تاکہ انہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت کیا جاسکے ،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر کے 70 سکولوں جن میں 50پرائمری اور20مڈل سکولز ہیں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کردیاجائے گا،ضلع بھر کی ساتوں تحصیلوں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت کرنے کے اقدامات سے اساتذہ تنظیموں میں سخت تشویشن پائی جارہی ہے ایک تنظیم کے رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ صوبائی حکومت نے سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس کے برعکس نتائج کی آڑ میں سکولوں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اس اقدامات پر تمام اساتذہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہونے کی ضرورت ہے
khushabnews
اشتہار
;
مزید سکول پیف کے حوالے،نیا طریقہ کار لاگو مزید سکول پیف کے حوالے،نیا طریقہ کار لاگو Reviewed by Khushab News on 7:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.