شوگرملز ملازمین جبری رخصت کے نام پر فارغ

jauharabad city
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی شوگر ملز نے متعدد مستقل ملازمین کو اچانک جبری رخصت پر بھیج دیا ، یونین رہنماوں کا شدید احتجاج راست اقدام کا اعلان کردیا۔ ورکرز یونین جوہرآباد شوگر ملز لمٹیڈ جوہرآباد کے صدر راؤ عبدالحمید خان نے مستقل ملازمین کو بغیرتنخواہ غیر معینہ مدت کیلئے جبری رُخصت کے نام پر ملازمت سے فارغ کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملز کے ایڈمن منیجر شیخ امجد کا یہ مزدور دُشمن رویہ صنعتی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ یونین جانب سے ایڈمن آفیسرارسال کیے گئے انتظامیہ کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے یہ اقدام واپس لینے کو کہا گیا ہے تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مستقل ملازمین کو رُخصت پر بھیجتے وقت سی بی آئی یونین کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی اور اس تمام عمل کو یونین سے خفیہ رکھا گیا۔ اگر ان حالات میں صنعتی نقصان یا صنعتی امن برباد ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ایڈمن آفیسر پر عائد ہوگی ۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ملز ملازمین سے جبرا دستخط کروا کر اُنھیں بلا تنخواہ طویل رُخصت پر بھیجنے کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے۔ ملازمت پر بھیجے جانیوالے ملازمین کے تمام کوائف نوٹس بورڈوں پر آویزاں کئے جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
khushabnews
اشتہار
;
شوگرملز ملازمین جبری رخصت کے نام پر فارغ  شوگرملز ملازمین جبری رخصت کے نام پر فارغ Reviewed by Khushab News on 8:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.