ٹرانسپورٹر تنازعہ مقدمے کی نوعیت ہی تبدیل

khushab city


ٹرانسپورٹر تنازعہ ، بڑا بریک تھرو، مقدمے کی نوعیت ہی تبدیل 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ٹرانسپورٹر تنازعہ دہشت گردی کی دفعات ختم ، ملک اشرف اعوان گروپ کے بھی چار وں ملزمان کی ضمانتیں منظورخوشاب تھانہ میں ٹرانسپورٹر تنازعہ کے باعث درج دہشت گردی مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئیں جس کے بعد مقدمہ میں ملوث ایک گروپ جس میں مسلم لیگ ن کے متوقع چیئرمین جوہرآباد ملک اشرف اعوان سمیت چار ملزمان نے سیشن کورٹ جوہرآباد میں درخواست ضمانت دائر کی جوکہ عدالت نے منظور کرلی اسطرح مقدمہ میں دونوں گروپوں کے گرفتار افراد کی ضمانتیں ہو گئی ہیں یاد رہے کہ سکائی ویز گروپ کے چارملزمان قدیر اعوان، ک اصغراعوان،ملک ممتازاورملک صابرکی چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا سے ضمانت منظورہوئی تھی ۔یاد رہے کے متذکرہ مقدمہ گزشتہ ماہ ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں کے درمیان روٹ کے تنازعہ پر ہونیوالے تصادم و ہنگامہ آرائی 
کے بعد درج کیا گیا تھا

اسی بارے مزید

ٹرانسپورٹر تنازعہ ایک گروپ کے ملزمان کی ضمانت

ن لیگ کے متوقع چیئرمین جوہرآباد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ

ٹرانسپورٹرز تنازعہ صلح کے لیے اراکین اسمبلی کوشاں

حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت، ٹرانسپورٹ تنازع کا ڈراپ سین


اشتہار
;
ٹرانسپورٹر تنازعہ مقدمے کی نوعیت ہی تبدیل ٹرانسپورٹر تنازعہ مقدمے کی نوعیت ہی تبدیل Reviewed by Khushab News on 8:09:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.