ایک جاں بحق درجنو ں زخمی

khushab news
File foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر چک نمبر5ٹی ڈی اے سے ملحقہ نالہ حبیب خیلانوالہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار ویگن نے کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موضع شیخو کا رہائشی موٹر سائیکل سوار زیدۃ الصفا جاں بحق اور اس کا ساتھی ضیاء المصطفیٰ شدید زخمی ہو گیا۔ ضیاء المصطفیٰ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گھرکی ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قائدآباد پولیس نے ویگن کے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسرا حادثہ وادی سون کے گاؤں کھوڑہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد توقیر ولد ظفر اقبال شدید زخمی ہو گیا اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تیسرا حادثہ جوہرآباد شہر میں گلزار ہوٹل کے نزدیک ہوا جہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 45سالہ ظفر اقبال ولد غلام محمد زخمی ہوا۔ نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کے مطابقنواحی گاؤں جاہلر سے خوشاب عرس سے زائرین کو لے جانے والے ٹرک خالق آباد نوشہرہ روڈ پر چوک شہیدانوالہ کے نزدیک زائرین کا ٹرک ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں 9افراد زخمی ہو گئے‘ حادثہ میں زخمی ہونیوالے مٹھہ ٹوانہ کے رہائشی دو بھائیوں صفدر اقبال اور محمد ارشد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونیوالا ٹرک دربار عابد شاہ جاہلر وادی سون سے زائرین کو لیکر واپس خوشاب جا رہا تھا اور اس میں 16افراد سوار تھے۔

اشتہار
;
ایک جاں بحق درجنو ں زخمی ایک جاں بحق درجنو ں زخمی Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.