مقامی ایم پی اے و دو ایم این اے مگر افسوس!


javed awan mpa
File foto
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

دیہی مرکز صحت پیل ، ڈاکٹروں اور عملے محروم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کواڈینیٹر وزیراعلی پنجاب ایم پی اے میاں منیر احمدنے ایم پی اے ملک جاوید اقبال کے ہمراہ آر ایچ سی پدھراڑاور عرصہ دراز سے بند رولر ہیلتھ پیل کا دورہ کیا جہاں زیادہ تر عملہ من پسند ڈیوٹیوں پر مامور ہونے کی وجہ سے ڈسپنسریاں خالی تھیں تفصیل کے مطابق میاں منیر احمد نے پدھراڑاور پیل کادورہ کیا وفد نے بتایاکہ سنٹر میں ڈاکٹروں کی نو آسامیاں خالی پڑی ہیں جس پر آج تک ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکے کلرک دوست محمد جوکہ پدھراڑ میں تعینات ہے ای ڈی او کا چہیتا ہونے پر جنرل ڈیوٹی پر ہے اس موقع پر میاں منیر احمد نے کہا کہ افسوس ہے کہ مقامی ایم پی اے اور دو ایم این اے ہونے کے باوجود عملہ تعینات نہیں اس موقع پر یوسی چیئرمین پدھراڑ عمران بشیر اعوان مسلم لیگی رہنما ملک احمد جاویدموجود تھے وزیر اعلی پنجاب کے کوارڈینیٹر میاں منیر احمد نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ پیل پدھراڑ کے بنیادی مرکز میں سٹاف جلد تعینات کردیا جائے گا ۔ 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن جلد ہونگے، اقبال شہال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے رہنما محمد اقبال شہال نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن عارضی طور پر ملتوی کئے گئے ہیں پارٹی الیکشن ضرور ہوں گے وہ پارٹی ورکروں سے ملاقات کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن کے ملتوی ہونے سے ہم کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے رکنیت سازی کے عمل کو جاری رکھیں گے اور قائد عمران خان کے ویژن کو آگے پھیلائیں گے اور وادی سون کو تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے نظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے آئندہ الیکشن میں مخلص اور فرض شناس قیادت کو سامنے لائیں 
;
مقامی ایم پی اے و دو ایم این اے مگر افسوس! مقامی ایم پی اے و دو ایم این اے مگر افسوس! Reviewed by Khushab News on 8:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.