نیوز چینل کےسو ملازم فارغ، صحافتی تنظیمیں خاموش؟

khushab Tv
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ایک سو زائدملازمین کو فارغ کردیا۔ پاک ڈسٹنی نامی ویب سائٹ کے مطابق میاں عامر کے ملکیتی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ایک سو زائد ملازمین جن میں رپورٹر، پروڈیوسر اور کیمرہ مین شامل ہیں کو ڈاون سائزنگ کے نام پر ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چینل کے مالک میاں عامر محمود کی جانب سے اخراجات میں بچت کی خاطر دی گئی ہدائت کے بعد مینجنگ ڈائرکٹر نوید کاشف نے ایک سو سے زائد ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا ہے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے نوید کاشف نے اپنے اپنے شعبہ کے ماہر لوگوں کو فارغ کردیا ہے البتہ چینل میں سلمان غنی اور رانا عظیم کی لابی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نہیں چھیڑا گیا۔ نکالے گئے ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ وہ میاں عامر پر دباو ڈالنے کے لیے دنیا ٹی وی کے دفتر سامنے شدید مظاہرے کرینگے کہ انہیں ملازمتوں پع بحال کیا جائے۔ ویب سائٹ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پی ایف یو جے( پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کی اس اقدام پر خاموشی پر ایک سوالیہ نشان لگاتے ہوئے متذکرہ رپورٹ کا عنوان جمایا ہے۔

اشتہار
;
نیوز چینل کےسو ملازم فارغ، صحافتی تنظیمیں خاموش؟  نیوز چینل کےسو ملازم فارغ، صحافتی تنظیمیں خاموش؟ Reviewed by Khushab News on 12:20:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.