اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی تبدیل


khushab news

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سکول کونسلز فعال بنانے کیلئے کمیٹی قائم,3 روز میں سفارشات تیار کریگی
اساتذہ کی ٹرانسفرپالیسی میں تبدیلی لانے ، طلباواساتذہ کیلئے ٹرانسپورٹ اور نیوٹریشن پالیسی کی تیاری کیلئے بھی کمیٹیاں تشکیل سکول کونسلز کو مضبوط اور فعال بناکر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا گراف بلندکیا جاسکتاہے :وزیر تعلیم کا اجلاس سے خطابسکول کونسلز کو فعال بنانے کیلئے 4رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ،کمیٹی سکول کونسلوں کے ممبران، فرائض اور اختیارات کے حوالے سے تین دن میں سفارشات تیارکر کے وزیرتعلیم کو پیش کریگی ، وزیر تعلیم نے اساتذہ کی ٹرانسفرپالیسی میں مناسب تبدیلیاں لانے ، طلباواساتذہ کے تعلیمی اداروں میں آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ پالیسی اور سکولوں کے بچوں کیلئے نیوٹریشن پالیسی کی تیاری کیلئے بھی کمیٹیاں قائم کردیں ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اصلاحات پر موثر عملدرآمد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ سکول کونسلز کے ادارے کو مضبوط اور فعال بناکر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا گراف بلندکیا جاسکتاہے ، کونسلز میں دیگر ممبر وں کے علاوہ مخیرحضرات کو بھی نمائندگی دینی چاہیے ۔

اشتہار
;
اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی تبدیل اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی تبدیل Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.