وزیر صاحب ! یہ سکول ؟

asif bha

ایم سی پرائمری سکول نمبر  خوشاب1کی خستہ حال عمارت کے مناظر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی وزیر ملک آصف بھا   کے آبائی شہر ایم سی پرائمری سکول خوشاب کی خستہ حال عمارت زمیں بوس  ہونے کا خدشہپلے گرائونڈ پر ٹی ایم اے کا قبضہ خطرناک بلڈنگ کے باعث والدین بچوں کو سکول بھیجنے پر آمادہ نہیںطلبہ کی تعداد 14رہ گئی ضلعی محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت سے قوم کے معماروں کا مستقبل تباہ ہونے لگا۔ گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر1کی بلڈنگ عرصہ سے انتہائی خستہ حال قرار دینے کے باوجود بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہ ہوسکے ۔تین کمروں اور ایک برآمدہ پر مشتمل خستہ حال عمارت کسی بھی وقت زمیں بوس ہو سکتی ۔لوگوں نے بچوں کو سکول سے ہٹا کر پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرادیا جس کے باعث صرف 3 بچیوں اور 11بچ زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں جن پر دو ٹیچرز تعینات ہیں ۔سکول ٹیچرزخضر حیات اور مسعود احمد نے بتایا کہ سکول میں سہولیات کا فقدان ہے۔ خطرناک عمارت کے باعث والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔ سکول کے پلے گراؤنڈ پر ٹی ایم اے نے دکانیں تعمیر کر دیں۔ 
اشتہار
;
وزیر صاحب ! یہ سکول ؟  وزیر صاحب ! یہ  سکول ؟ Reviewed by Khushab News on 7:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.