تین جاں بحق


khushab news
File foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع بھر میں مختلف واقعات میں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے‘ سیٹلائٹ ٹاؤن خوشاب کے نزدیک ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پندرہ سالہ عادل حسن جاں بحق ہوگیا‘ کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ خوشاب پولیس نے زاہد الحسن کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پندرہ سالہ عادل حسن سیٹلائٹ ٹاؤن کے سامنے نصب ہینڈ پمپ سے پانی لیکر جا رہا تھا کہ اُسے کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر ہوا جہاں فلور ملز کے نزدیک ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں چک 51ایم بی کا رہائشی چالیس سالہ محمد خان ولد غلام فرید جاں بحق ہو گیا۔ گذشتہ روز پل جبی شریف کے نزدیک پچاس سالہ شہزاد پٹھان مٹھہ ٹوانہ نہر مہاجر برانچ میں گر نے سے ڈوب کر مرگیا۔


;
تین جاں بحق تین جاں بحق Reviewed by Khushab News on 11:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.