حد کردی آپ نے


sumera malik


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی کارکن حاجی ملک فتح خان کاہو نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث چار لاکھ سے زائد آبادی کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں سرکاری اہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ،پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونا ،پورے علاقے کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں وہ وادی سون کے مختلف دیہات معززین سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ انتخابات سے ممبران اسمبلی مسلسل تین تین بار کامیاب ہوئے کیونکہ علاقہ وادی سون مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مگر ہماری بدقسمتی کہ ارکان اسمبلی نے ہمارے مسائل پر توجہ نہ دے کر ہمیں مایوس کیاآخر میں انہوں نے تجویز دی کہ علاقائی مسائل کو اجاگرکرنے کیلئے وادی سون میں سون ویلی ڈویلپمنٹ اتحاد کے نام سے تنظیم تشکیل دی جائے جو مسائل کو وزیر اعلی پنجاب تک پہنچائے گی جسے سراہا گیا۔
;
حد کردی آپ نے حد کردی آپ نے Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.