ضلع خوشاب کے مزید سرکاری سکولوں کی نجکاری کردی گئی


khushab news
ٖٖFoto File
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں کی نجکاری جاری رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں ضلع خوشاب کے 54سرکاری سکول نجکاری کے لیے پیش کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کی نجکاری پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن (P.E.F)کے ذریعے کی جاری ہے ۔ ضلع کے جن سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کیا جارہا ہے ان میں تحصیل خوشاب(بشمول نوشہرہ وادی سون) کے 27پرائمری سکول، تحصیل نورپور تھل کے 16پرائمری سکول اور تحصیل قائد آباد کے 11پرائمری سکول شامل ہیں ۔ ان سکولوں میں بوائزپرائمری سکول شاہیاں والا ،بوائز پرائمری سکو ناڑہ، بوائز پرائمری سکول ایم سی نمبر1خوشاب، پی ایس ایم سی نمبر2خوشاب، پی ایس بوائز جوڑا جاگیر، پی ایس بوائز ڈیرہ خالقیاں، پی ایس بوائزفضل حق کاہلری، پی ایس بوائز نمبر 2پدھراڑ، پی ایس بوائز نمبر1پدھراڑ، پی ایس بوائز فیروز والا، پی ایس بوائز سروریاں والا، گرلز پرائمری سکول نیک احمدال غوث نگر،پی ایس بوائز مہر خان جاگیر والا،گرلز پی ایس ڈیرہ دربال خالق آباد، گرلز پی ایس وسطی شیر والی، گرلز پی ایس ڈیرہ وڈھلاں والا، گرلز پرائمری سکول دھوپ سڑی، گرلز پرائمری سکول شیخوال، گرلز پرائمری سکول سگہوال،گرلز پرائمری سکول ٹھٹھی گھنجیرہ جوہرآباد، گرلز پرائمری سکول بانسی، گرلز پرائمری سکول کُمہ، گرلز پرائمری سکول غوث نگر داخلی راجڑ، گرلز پرائمری سکول بھان احمد والا، گرلز پرائمری سکول چنکی، پرائمری سکول بوائز ڈیرہ خدایار رتیال شامل ہیں۔ تحصیل نور پور تھل کے بوائزپرائمری سکول لاٹ نمبر 14رنگپور، بوائز پرائمری سکول ڈیرہ دوست محمد چھینہ، بوائز پرائمری سکول ڈیرہ گجرنوالہ، بوائز پرائمری سکول منگتاں والا، بوائز پرائمری سکول رکھ پیلووینس، بوائز پرائمری سکول ڈیرہ اللہ دتہ ونی، بوائز پرائمری سکول نمبر2آدھی کوٹ،بوائز پرائمری سکول ڈیرہ پیر فرید، گرلز پرائمری سکول جاڑا، گرلز پرائمری سکول گجرانوالہ شمالی۔ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ محمد علی والا، گرلز پرائمری سکول ڈیرہ وارث کلو، گرلز پرائمری سکول خدایار والا، گرلز پرائمری سکول طارق آباد رنگپور، گرلز پرائمری سکول رکھ بلندشامل ہیں ۔تحصیل قائدآباد کے بوائز پرائمری سکول بوٹی خیل، بوائز پرائمری سکول حبیب خیلانوالا، بوائز پرائمری سکول کھکھاں والا، بوئاز پرائمری سکول ٹکوچ، بوائز پرائمری سکول چک 15ایم بی، بوائز پرائمری سکول چک26ایم بی، بوائز پرائمری سکول جبی شریف، بوائز پرائمری سکول جبی شمالی، بوائز پرائمری سکول پیڑا کمالیاں والا، بوائز پرائمری سکول سروریاں والااور گرلز پرائمری سکول ڈیرہ خدرال شامل ہیں۔ ان تمام سکولوں میں تعینات مرد وخواتین اساتذہ کے دیگر سرکاری سکولوں میں تبادلے کردیے جائینگے جبکہ نجکاری میں ان سکولوں کو حاصل کرنیوالی پارٹیاں ان سکولوں ک ا انتظام و انصرام سنبھال کراپنی مرضی کا سٹاف تعینات کرینگی اور ان سکولوں کی عمارتیں بھی ان کے حوالے کردی جائینگی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں نجکاری کے پہلے مرحلے میں ضلع خوشاب کے 20پرائمری بوائز و گرلز سکولوں کی نجکاری کی گئی تھی ۔
khushabnews
اشتہار
;
ضلع خوشاب کے مزید سرکاری سکولوں کی نجکاری کردی گئی ضلع خوشاب کے مزید سرکاری سکولوں کی نجکاری کردی گئی Reviewed by Khushab News on 7:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.