وارث کلو کا علاقہ کے مکینوں کو شاندار تحفہ


waris kalu

اراکین پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو،ملک کرم الہی بندیال و دیگر گورنمنٹ ڈگری کالج روڈہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی و خوشحالی کا زینہ تعلیم ہے اس لئے مسلم لیگ ن کی حکومت فروغِ تعلیم اور جہالت کے خاتمہ پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ تھل کے دور افتادہ قصبہ روڈہ میں بوائز ڈگری کالج کا قیام اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔ انشاء اﷲ تحصیل نورپورتھل کے ہر علاقہ میں علم کے چراغ روشن ہونگے اور نونہالانِ قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج روڈہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔‘ ڈائریکٹر کالجزرانا محبوب احمد‘ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد کے پرنسپل ڈاکٹر فتح محمد ملک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے انشاء اﷲ آئندہ دو سالوں میں ضلع خوشاب کا کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ تھل میں ماضی کی اُس سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے جب سیاستدان محض اپنی برتری جتانے کیلئے لوگوں سے گھٹنوں کو ہاتھ لگواتے تھے۔ اب سیاست میں اجز و انکساری کا دور دورہ ہے اور مسلم لیگی اراکین اسمبلی عوام کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان کے نمائندے ملک خالد اعوان نے کہا کہ ضلع خوشاب کے اراکین اسمبلی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت موضع روڈہ میں ڈگری کالج کا قیام ہے انشاء اﷲ عوامی خدمات کا یہ تسلسل برقرار رہے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل روڈہ کے چیئرمین حاجی محمد امیر کلاسی نے کالج کے قیام کیلئے موثر جدوجہد کرنے پر پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ روڈہ میں ڈگری کالج کے قیام سے علاقہ تھل کے مکینوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ اب یہاں میٹرک کے بعد کوئی بھی طالبعلم تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور نہیں ہوگا۔ بعد ازاں صوبائی اسمبلی کے ارکان ملک محمد وارث کلو اور ملک کرم الٰہی بندیال نے کالج کی نئی عمارت کا حسب ضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ یہاں امر قابل ذکر ہے کالج کے لیے اراضی پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حاجی ملک نادر کلاسی نے عطیہ کی جبکہ اسکی عمارت پنجاب حکومت نے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی ہے۔
khushabnews
اشتہار
;
وارث کلو کا علاقہ کے مکینوں کو شاندار تحفہ وارث کلو کا علاقہ کے مکینوں کو شاندار تحفہ Reviewed by Khushab News on 8:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.