اپریل 20، بدھ مختصر مگر اہم خبریں


khushab news

سینئر سول جج خوشاب راؤ مبشر حسن کے والد راؤ محمد حسن انتقال کر گئے ، مرحوم کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ پھلروان کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

مٹھہ ٹوانہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم محمد ممتاز سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بندوق بارہ بور برآمد کر لی

مردوال میں دو بھائیوں محمد خان اور مہر خان نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے آصف خان اعوان کو شدید زخمی کر دیا

سیکرٹری یوتھ،سپورٹس،آرکیالوجی اینڈ ٹورازم 22اپریل کوسون ویلی ٹورازم پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ضلع خوشانب کا دورہ کرینگے

روڈہ میں روزی خان، فہیم کھوکھر،عمران اورسلطی خان کے ہاتھوں زخمی ہونیوالاغلام عباس جنرل ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

خوشاب پولیس کاپل کمہارانوالا کے نزدیک چھاپہ، بدنام زمانہ منشیات فروش توقیرعباس گرفتار،ایک کلوپانچ گرام چرس،ساڑھے بارہ سوروپے کی نقدی برآمد
کچہ بازار خوشاب میں نامعلوم چوروں نے ساجد شیخ کی دکان کی چھت میں نقب لگا کر تین لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی

وادی سون کے گاوں کفری میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر ڈیرہ مومن خان پٹھان سے چھ لاکھ روپے لوٹ لئے

مسلم لیگ(ن) کسان ونگ ضلع خوشاب کے راہنما ملک ناصر حسین پڑھال کی والدہ انتقال کر گئیں ، مرحومہ کا جسد خاکی دائیوال کے قبرستان میں سپرد خاک

کراچی اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے سات پولیس اہلکاروں میں سے ایک ک شہید رستم خان روڈا اعوان کاتعلق ضلع خوشاب کے گاوں جبی سے ہے جو کہ سندھ پولیس میں ملازم تھا

khushabnews
اشتہار
;
اپریل 20، بدھ مختصر مگر اہم خبریں اپریل 20، بدھ  مختصر مگر اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 9:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.