سپیشل افراد کو سفری سہو لتوں بارے اجلاس


khushab local news
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او آفس جوہر آباد کے کانفرنس ہال میں ٹرنسپورٹرز اور معذور افراد کے نمائیدگان کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ای ڈی او (سی ڈی )نبیلہ ملک نے کی ۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال ،نابینا اور معذور افراد کے نمائیندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں نبیلہ ملک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ٹرانسپورٹرز خدمت کارڈ ہولڈر ،نابینا اور معذور افراد کو پچاس فیصد رعایت کرایہ اورسفری سہولت مہیا کریں گے ۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات سے کہا کہ یہ ان کا قانونی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عملدر آمد کریں اور خصوصی افراد کو رعائیت مہیا کرکے نیکی کمائیں انہوں نے مزید کہا کہ جن خصوصی افراد کے پاس کارڈ نہ ہیں ٹرانسپورٹرز انہیں بھی احترام اور عزت سے بیٹھائیں تاکہ ایسے افراد کی بھی حوصلہ افزائی ہو ۔سیکرٹری آر ٹی اے نے اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ لاری اڈوں اور اپنے اپنے سٹینڈز پر خصوصی افراد کو 50 فیصد رعائیت مہیا کرنے کے بینرز اوراشتہارات بھی چسپاں کر وائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکی آگاہی ہو۔

khushabnews
اشتہار
;
سپیشل افراد کو سفری سہو لتوں بارے اجلاس سپیشل افراد کو سفری سہو لتوں بارے اجلاس Reviewed by Khushab News on 4:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.