جوہرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری


asif bha
خوشاب نیوزڈاٹ کام ) صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں تعلیمی ترقی کے لئے پہلے سے بھی زیادہ پر جوش اور متحرک ہیں ۔لہذا وہ اپنے ضلع کے کونے کونے میں علم کی روشنی پھیلانے کے لئے موجودہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن اور ان کی ہدایات پر بچوں کے تعلیمی داخلہ کو سو فیصد پورا کرنے کے لئے ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ سرگودہا کے تعلیمی بورڈ میں ہمارے ضلع کے بچوں کی نمایاں پوزیشنز کا حصول ہمارے ضلع کا بڑا اعزاز ہے اور یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ اب ہمارے ضلع کے لٹریسی ریٹ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کے بچوں کو 2018 ء تک ہر صورت سکولوں میں لے کر آنا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ جوہرآباد میں سرگودہا یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی لئے وزیر اعلی پنجاب نے 42 ایکڑ رقبہ کی اپرول دے دی ہے اور اب بہت جلد طلباء اورطالبات کو یونیورسٹی سطح کی تعلیمی سہولیات ان کے ضلع کی اندر ہی حاصل ہو جائینگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جوہرآباد میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرنینگ سنٹر برائے خواتین کو اپ گریڈ کر کے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا درجہ دلوا دیا جائے گا۔جس سے اس ضلع کی خواتین فنی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنے خاندان کی بہترین کفیل ثابت ہوں گی اور معاشرے میں انہیں با عزت مقام بھی حاصل ہو گا ۔صوبائی وزیر گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں ملک رضوان بھا ء ایڈووکیٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمد قریشی، پرنسپل کامرس کالج ملک محمد اسحاق ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ملک فتح محمد ،لیکچرارز،کالج ہذا کا ٹیچنگ سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجودتھی ۔صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے تقریب میں کہا کہ وہ گورنمنٹ کامرس کالج جوہرآباد کو جلد اپ گریڈ کروا دیں گے ۔جس سے کالج ہذا میں ایم کام کی کلاسز کا اجراء ہوسکے گا اور اس طرح والدین کو اپنے بچوں کو اعلی اور بہترین تعلیم کے حصول کے مواقع مل جائینگے ۔صوبائی وزیر نے ادارہ ہذا کے پرنسپل کی مطالبات کی روشنی میں کالج گیٹ تا ادارہ تک میٹل روڈ بنوانے اوریہاں تدریسی سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ترجیہی بنیادوں پرحل کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ جوہر آباد بائی پاس روڈ پرموجود نکاسی کا گندہ نالہ ختم کر کے یہاں بہترین سیوریج سسٹم بنادیا جائے گا اور بائی پاس پر روڈ پر مکمل لائیٹنگ کا انتظام بھی کر دیا جائیگا ۔جس سے اس روڈ پرآنے جانے والوں کے لئے محفوظ سفر مہیا ہو جائیگا ۔بعد ازاں تقریب میں قرات ،نعت خوانی اور تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دیے گئے۔ پر نسپل کالج ملک محمد اسحاق نے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء اور ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز تنویر احمد قریشی کو ایک ایک یا د گاری شیلڈ بھی دی ۔

khushabnews
اشتہار
;
جوہرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری جوہرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری Reviewed by Khushab News on 4:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.