خوشاب میں بڑی کارروائی


khushab city
خوشاب: اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجازگاڑیوں میں غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والی دوکانوں پر چھاپے کے دوران
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے خوشاب شہر کی مین مارکیٹوں میں غیر قانونی طور پر ہائی ایکس ویگنوں اور دیگر بڑی گاڑیوں میں گیس بھرنے کے اڈوں پر چھاپہ مار کردو دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ تیسرا دکاندار دوکان بند کر کے فرارہو گیا۔ دونوں دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو اطلاع ملی کہ خوشاب جوہرآباد روڈ پر بعض افراد غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں گیس بھرنے کا کاروبار کررہے ہیں ،جس سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،نانچہ انہوں نے اپنے عملہ سمیت ان گیس بھرنے والی دکانوں پر چھاپہ مارا تو ایک دکان میں ہائی ایکس ویگن میں گیس بھری جارہی تھی،جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئیے،اسی طرح ایک اور دکان میں بھی گیس بھرنے کے تمام آلات موجود ہونے پر اسے بھی سیل کر دیا۔اور دونوں دکانوں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔یاد رہے کہ خوشاب اور جوہرآباد میں گھریلو سلنڈروں میں گیس بھرنے کا کاروبار تو عروج پر ہے ہی ،لیکن اب یہاں بڑی ویگنوں اور گاڑیوں میں بھی گیس بھرنے کا کاروبار عروج پکڑ گیا جس سے کسی بھی وقت کوئی سلنڈر پھٹنے سے بھاری نقصان کااندیشہ تھا۔جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

khushabnews
اشتہار
;
خوشاب میں بڑی کارروائی خوشاب میں بڑی کارروائی Reviewed by Khushab News on 7:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.