نئے ڈی سی او نے سترہ ملازمین بارے بڑا اقدام اٹھالیا


khushab news

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی او خوشاب ضیا الرحمن کی جانب سے اپنے تبادلے سے ایک روز قبل بھرتی کیے گئے سترہ افراد کے بارے بعض سیاستدانوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے تھے اب انکی جگہ ڈی سی او خوشاب کے طور پر کام کرنے والے ڈی سی او طلعت محمود نے ڈی سی او کمپلیکس میں نئے بھرتی ہونیوالے سترہ ملازمین کو مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا تفصیلات کے مطابق نائب قاصد غلام مجتبیٰ کو انگلش ریکارڈ برانچ‘ محمد عمر فاروق کو سپریٹنڈنٹ ریونیو ٹو ڈی سی او ‘ عبیدا حمد کو اسٹیبلشمنٹ برانچ ‘ محمد شاہد کو نظارت برانچ‘ احتشام الحق کو شکایات سیل ‘ مجیب الرحمن کو ڈی سی او آفس ‘ عبدالرزاق کو ڈی سی او آفس ‘ عمران حسین کو جنرل برانچ‘ محمد احسان کو ایس این اے برانچ‘ بل میسنجر محمد عرفان کو پی اے ٹو ڈی سی او برانچ ‘ چوکیدار عمر فاروق کو ڈی سی او آفس‘ محمد آصف کو ڈی سی او آفس‘ مالی عامر حیات کو ڈی سی او آفس‘ خاکروب فرحان مسیح کو ڈی سی او آفس‘ دانش مسیح کو ڈی سی او کیمپس آفس ‘ بلاول مسیح کو ڈی سی او آفس اور ذوالفقار مسیح کو سرکٹ آفس تعینات کیا گیاہے۔

khushabnews
اشتہار

;
نئے ڈی سی او نے سترہ ملازمین بارے بڑا اقدام اٹھالیا  نئے ڈی سی او نے سترہ ملازمین بارے بڑا اقدام اٹھالیا Reviewed by Khushab News on 9:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.