نوزائیدگان کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت بارے واک


jauharabad news

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی ہدایت پر نوزائیدہ بچوں کو 9 مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے محکمہ صحت کے زیر اہتما م ضلع خوشاب میں 24 تا 30 اکتوبر تک ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی کا پورگرام شروع ہو گیا ۔اس سلسلے میں جوہرآباد مین بازارمیں ایک واک کی گئی جسکی قیادت ڈی او (سی)خوشاب عبدالحمیدسنبل نے کی ۔ واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر محمود قاضی ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ڈاکٹرراؤ گلزار محکمہ ہیلتھ کا فیلڈ سٹاف اور مختلف سکولوں کے بچے شریک تھے ۔واک میں بازار کالج چوک سے شروع ہو کر سرور شہید لائبریری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔اختتاحی تقریب میں ڈی او (سی) عبدالحمید سنبل سے واک کے شرکاؤ سے کہا کہ وہ اس پیغام کو اپنے گھروں ،گلی ،محلوں ،قصبوں اور شہروں بلکہ ضلع کے کونے کونے میں پہنچا دیں کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نوزائیدہ بچوں کو 9 مختلف اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوا ر ٹرز ہسپتال میں 24 گھنٹے کی سہولیات میسر ہے ۔لہذا بچے کی پیدائش کے فوری بعد اپنے معصوم اور پھول جیسے بچوں کو ان کی صحت کی حفاظت کے لئے ان ہسپتالوں سے لازمی رجوع کریں چونکہ بچہ صحت مند ہو گا تو والدین مطمین ہو نگے اور بچہ بہت نشوونما پائے گا ۔ تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر خضر محمود قاضی نے بتایا کہ ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سنٹروں میں آگاہی کے لئے بینرز لگوادیئے گئے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ کی لیڈیز فیلڈ سٹاف گھر گھر جا کر خواتین کو نا حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی دیں گی ۔

khushabnews
اشتہار
;
نوزائیدگان کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت بارے واک نوزائیدگان کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت بارے واک Reviewed by Khushab News on 3:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.