پانامہ لیکس اور سون ویلی


pmln khushab
نمائندہ خصوصی نوشہرہ وادی سون ،فرحان فاروق اعوان سے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے پانامہ لیکس کے بارے میں ایک سروے کیا گیا جس میں امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ملک حاکم خان نے کہا کہ حکومت اپنا ٹائم پورا کرئے گی سازش کرنے والوں کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا وزیر اعظم پاکستان نے اپنے آپ اور خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے معروف سماجی وسیاسی شخصیت نمبردار ملک محمد اقبال نسال نے کہا کہ سب سے پہلے وزیراعظم چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کے سامنے اپنے اور اپنے خاندان کے تمام اثاثہ جات اندرون اور بیرون ملک رقوم اور جائیدادوں کی تفصیل پیش کرکے مثال قائم کریں نو منتخب مسلم لیگ ن کے چیئرمین ہادی بخش نے کہا کہ پانامہ لیکس کی آڑ میں چور دروازے سے وزیر اعظم ببنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوگی مسلم لیگی رہنما ملک زاہد فاروق اعوان اورکونسلر چوہدری عنایت اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی بیرونی سازش ہے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے معاشی خو شحالی اور ترقی کو روکنے کی عالمی سازش ہے جماعت اسلامی خوشاب کے نائب امیر ڈاکٹر محمد ادریس احمد نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے موجودہ حکومت نے کرپشن کے رکارڈ توڑ دئیے ہیں تحریک انصاف یوسی انگہ کے نومنتخب چیئرمین قاضی عزیز احمد نے کہا کہ حکمران ٹولہ عیاشیوں کی حد یں عبور کرکے مغل بادشاہ بن بیٹھے ہیں اب قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو چکی ہے اگر ٹی آر اوز متحدہ اپوزیشن کی مرضی سے نہ بنائے گئے تو تحریک انصاف کی سونامی کو رائیونڈ جانے سے کوئی نہیں روک سکتا تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اقبال شہال نے کہا کہ حکمران ٹولہ جمہوریت کے نام پر کرپشن کر رہاہے پی ٹی آئی کے رہنما ملک خالد شکرکوٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے گرد پانامہ لیکس نے گھیرا تنگ کردیا ہے اب قوم انہیں بھاگنے نہیں دے گی بلکہ پائی پائی کا حساب لے گی اس سروے میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے لیکن ایک بات اٹل ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمیشن تشکیل دے کر اپوزیشن کی مشاورت سے تمام ٹی آر اوز طے کر لئے جائیں تاکہ ملک مزید کسی سنگین بحران سے دو چار نہ ہو
khushabnews
;
پانامہ لیکس اور سون ویلی پانامہ لیکس اور سون ویلی Reviewed by Khushab News on 11:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.