تھل میڈیکل کالج کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی

 khushab news
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود بھکر کے سکولوں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے


تھل میڈیکل کالج کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار ہو چکی ، رانا مشہود
کم ترقی یافتہ علاقوں میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، صوبائی وزیر تعلیم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کم ترقی یافتہ علا قوں میں جدید تعلیمی سہو لیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تھل میڈیکل کالج کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار ہو چکی تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے یہ بات گزشتہ روز اپنے دورہ بھکر کے دوران بوائزماڈل ہائی سکول اور گرلز ماڈل ہائی سکول کے معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا مشہود نے بتایا کہ ’’پڑھو پنجاب ‘بڑھوپنجاب ‘‘ کے تحت متعین کردہ اہداف و ترجیحات پر حسب منشا عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مربوط و مو ثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔صوبہ میں پانچ ہزار سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیاجارہا ہے۔ضلع بھکر کے تمام کالجز کو ای ۔لائبریری پراجیکٹ سے منسلک کیاجائے گا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم پروگرام کی کامیابی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اہتمام کیاگیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے گرلز ماڈل ہائی سکول کے معائنہ کے دوران مختلف کلاسوں اور کمپیوٹر لیب میں تدریسی عمل کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی او احمد مستجاب کرامت ،ڈی پی او خالد مسعود ،ای ڈ ی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

khushabnews
اشتہار
;
تھل میڈیکل کالج کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی تھل میڈیکل کالج کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی Reviewed by Khushab News on 6:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.