بدھ 27 اپریل ،وادی سون کی خبریں


soon valley news
Foto file
نمائندہ خصوصی ،نوشہرہ وادی سون فرحان فاروق اعوان سے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں، ڈیزل اور گیس کی ری فلنگ سرعام مقرر ہ کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں اور گیس کی ری فلنگ سے کسی بھی وقت کوئی حادثے رونما ہوسکتا ہے محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار کسی قسم کے کوئی اقدامات بروئے کار لانے سے گریزاں ہیں ناقص پٹرول کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز کھٹارا ہوگئے ہیں تحریک الفلاح وادی سون کے جنرل سیکرٹری ملک محمد امیر صمیم نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)علما منبر و محراب سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں مشائخ خانقاہوں سے نکل کر دہشتگردی ، انتہا پسندی اور کرپشن کے خلاف جدو جہد کریں۔کرپشن کے خلاف عوامی غم و غصہ طوفان بننے والا ہے ملک فیصلہ کن موڑ پر آپہنچا ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان مشائخ کو نسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان قازدری چشتی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاپیرآف اوگالی شریف نے کہاکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی اسد اللہ اور تھانہ نو شہرہ کے ایس ایچ او خالد محمود گوندل کے ہمراہ ضلع کی پانچ تھانوں کی بھاری پولیس کے ساتھ وادی سون کے مختلف علاقوں سکیسرکے گردونواح اوچھالی،اوچھالہ،مصطفی آباد،سوڈھی میں سرچ آپریشن کیا گیا چالیس کے لگ بھگ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر شناخت کی گئی بعد تصدیق چھوڑ دیا گیا ایک شخص محمد ہاشم خان افغانی کے کوائف مکمل نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور افغانی پٹھانوں کے ڈیروں سے بغیر نمبر پلیٹ کے ٹریکٹر ،موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لے لئے ۔
khushabnews
اشتہار
;
بدھ 27 اپریل ،وادی سون کی خبریں بدھ 27 اپریل ،وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.