تھل پبلک سکول کا اعزاز


مٹھہ ٹوانہ سے نامہ نگار کی رپورٹ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام(پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونے والے پنجم کلاس کے امتحان میں طالب علم یاسرنوازنے پانچ سو میںسے چار سوچھیاسی نمبر لے پنجاب بھر میںسیکنڈپوزیشن اورڈویژن سرگودہا اور ضلع بھر میںپہلی حاصل کی جبکہ بہاولپورکے بختاوررحمان نے چارسوستاسی نمبروں کےساتھ او ل پو زیشن حاصل کی تیسر ی پوزیشن وہاڑی ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے طالب علم مہدفاروق نے حاصل کی اسی طرح تھل پبلک سکول کی بچی کنز الایمان نے مجموعی طورپر دوسری اورگرلز میںاور اسی طرح اسی سکول کی طالبہ اور طالب علم نے ضلع بھر میںاول پوزیشن حاصل کی ضلع خوشاب میںحمنہ جاوید اورعبد الوقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی کلاس ایوریج میںسوسائٹی سکول سسٹم نے پنجاب میںپہلی اورتھل پبلک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھل پبلک سکول ایک ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلایاجارہا ہے اور اس ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عبدالجبار شاہین سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ہیں۔
اشتہار

;
تھل پبلک سکول کا اعزاز تھل پبلک سکول کا اعزاز Reviewed by Khushab News on 1:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.