ٹرانسپورٹرز تنازعہ صلح کے لیے اراکین اسمبلی کوشاں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دو ٹرانسپورٹ کمپینوں نے روٹ کے حوالے پیدا ہونے ولے سنگین تنازعہ کے حل کے لیے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا، اراکین پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان، ملک کرم الہی بندیال اور ملک وارث کلو کو ثالث مان کر فیصلہ کا اختیا ر دیا ہے اور متذکرہ اراکین اسمبلی کا ہفتہ کے روز اس سلسلہ میں باقاعدہ اکٹھ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوںخوشاب میں دو ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مابین ہونے والے تنازعہ کے باعث جس میں کئی گھنٹوں تک خوشاب میانوالی روڈ بند رہی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد خوشاب پولیس نے دونوں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے محمدقدیرپدھڑارمحمدصابرمحمدممتازلاھورمحمداصغرپدھڑارگلشن شاہ پیل خالدمحمود5چک محمدسرفرازجیٹل بولہ عبدالرحمن موچی خوشاب،ملک اشرف اعوان امیدوار چئیرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد،محمدافضال ساکن نوشہرہ،خاورحیات ،یاسرحیات ماچھی،زبیرجوڑاسجراکالونی جوہرآباد،شوکت جوھرآبادباسط جوھرآباد،محمداشرف ،مبشرجٹ60ایم بی علی محمدعدالت آحمدنوازقریشی اور60کس نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعات 128/15،149، 148، 341، 440، سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور بعد ازاں دونوں گروپوں کے آٹھ افرادجن میں ایک گروپ کے ملک اشرف اعوان،خاور حیات،افضال، زبیر جبکہ دوسرے گروپ کے محمد قدیرآف پدھراڑ،محمدممتاز،محمد اصغرآف پدھراڑ اور ممتاز کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے مقدمہ میں نامزد اور گرفتار بعض ملزمان رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان کے قریبی رشتہ دار ہیں ، اور ملزم ملک اشرف اعوان رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کے قریبی رشتہ دار ملک فاروق بندیال کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر ہیں اور صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے بھی قریبی ساتھیوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔
اشتہار

;
ٹرانسپورٹرز تنازعہ صلح کے لیے اراکین اسمبلی کوشاں ٹرانسپورٹرز تنازعہ صلح کے لیے اراکین اسمبلی کوشاں Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.