خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کچہری جوہرآباد میں دو افراد اسد تھہیم اور ضمیر نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار کے رُکن مشتاق احمد بھوچر کو قتل کر دیا‘ مشتاق احمد بھوچراپنے چیمبر سے کورٹس کی جانب جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اُس پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔قتل کی وجہ دشمنی کا شاخسانہ بیان کی جاتی ہے۔ احاطہ کچہری میں قانوندان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور واردات کے فورا بعد فرار ہونے والے دونوں مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ مقتول مشتاق احمد بھوچر کی نعش ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد اُن کے آبائی گاؤں بوتالہ میں سپردِ خاک کر دی گئی۔ پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قتل کی اس المناک واردات کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کی وکلاء نے ہڑتال کر دی اور کسی بھی مقدمہ کی پیروی نہیں کی۔
مبینہ قاتلوں کو تعاقب کے بعد گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکار ڈی پی او خوشاب کے ہمرا ہ
دریں اثنا قتل کے اس واقعہ کے بعد پولیس فورس کے فوری طور پر حرکت میں آنے پرڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے ضلع کچہری جوہرآباد میں
ڈسٹرکٹ بار کے رُکن مشتاق بھوچر ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایلیٹ فورس کی ٹیم کے انچارج محمد اقبال اور ان کی ٹیم میں شامل ملازمین اسد عباس‘ شفقت عدنان ‘ فیصل محمود ‘ محمد اعظم ‘ جلیل خان اور فیصل اسحاق کو دس ‘ دس ہزار روپے کا کیش پرائز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
کوئی تبصرے نہیں: