وکیل کا قتل، ڈسٹرکٹ بار نے اہم اعلان کردیا


khushab weather
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کچہری جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ بار کے رُکن ملک مشتاق بھوچر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے بتایا ہے کہ جمعرات جمعہ اور ہفتہ کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا اور اس دوران مکمل ہڑتال ہو گی دریں اثناء اراضی کے تنازعہ پر مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مشتاق بھوچر ایڈووکیٹ کا جسد خاکی ڈیرہ بھوچرانوالہ بوتالہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں و کارکنوں سمیت ضلع بھر کے وکلاء اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل آج بروز جمعۃ المبارک گیارہ بجے دن ڈیرہ بھوچرانوالہ میں ادا کی جائے گی اُدھر جوہرآباد پولیس نے مشتاق احمد بھوچر کے قتل میں ملوث دو ملزمان محمد اسد اور محمد ضمیر کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جہاں سے اُنھیں شاہ پور جیل بھجوا دیا ہے۔

اشتہار
;
وکیل کا قتل، ڈسٹرکٹ بار نے اہم اعلان کردیا وکیل کا قتل، ڈسٹرکٹ بار نے اہم  اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

  1. اللہ تعالی مرحوم ملک مشتاق بھوچر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جب حساس مقامات عدالتیں کچیریاں محفوظ نہیں تو عام لوگ کیسے محفوظ ہوں گے حکومت وکلا کی سیکورٹی یقینی بنائے

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.