کرپشن کیخلاف احتجاج


jauharabad city
پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے احجاج کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر شمس العارفین ‘ ضلعی صدر ملک محمد نواز اُتراء ‘ جنرل سیکرٹری محمد شفیق اعوان اور سرپرست پیر اصغر علی شاہ نے کی۔ مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سلوگن درج تھے۔ مظاہرین نے حکمرانوں کی کرپشن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور آرمی چیف کی جانب سے کرپشن کے خلاف شروع کی جانیوالی کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی ملکی وسائل کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان کی نصف سے زائد آبادی غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ نے ملکی وسائل پر بیدردی سے ہاتھ صاف کئے اس وقت حکمرانوں کی شہ خرچیوں کے نتیجہ میں پاکستانی قوم کا بال بال بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اگر حکمرانوں سے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقوم واپس حاصل کی جائیں تو نہ صرف پاکستان کے تمام بیرونی قرضے ادا ہو سکتے ہیں بلکہ وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ آرمی چیف پاک فوج کیساتھ ساتھ کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں کے محاسبہ کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
khushabnews
اشتہار
;
کرپشن کیخلاف احتجاج کرپشن کیخلاف احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.