جوہرآباد،مچھلی 95 ہزار میں پڑ گئی


jauhrabad city

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے اختر علی اور اس کے چار ساتھیوں کیخلاف سیم نالے سے پچانوے ہزار روپے مالیت کی مچھلی چوری پکڑنے اور ٹھیکہ حاصل کرنیوالے ٹھیکیدار کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 379‘ 506‘ 148اور 149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹھیکیدار آغا حسین جوئیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا‘ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دریائے جہلم سے مچھلیاں پکڑنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے جبکہ سیم نالہ سے مچھلیاں پکڑنے کا ٹھیکہ آغا حسین جوئیہ کے پاس ہے۔ ملزمان نے سیم نالہ سے مچھلیاں پکڑیں جب ٹھیکیدار آغا حسین نے اعتراض کیا تو ملزمان نے اُسے قتل کی دھمکیاں دیں۔

khushabnews
اشتہار

;
جوہرآباد،مچھلی 95 ہزار میں پڑ گئی جوہرآباد،مچھلی 95 ہزار میں پڑ گئی Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.