ٹیکس آگاہی واک


jauhrabad news
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآرڈینیشن) خوشاب عبدالحمید سنبل نے کہاہے کہ حکومت پنجاب ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس ادائیگی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں ٹیکس ڈے کے ضمن میں مختلف پروگرامزمنعقد کرواکر رہی ہے ۔تا کہ ہر تمام لوگ اپنی اپنی سطح پر ٹیکس کی ادا کریں ۔عبدالحمید سنبل سرور شہید لائبریری پارک میں ٹیکس ڈے کے ضمن میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔سیمینار میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خصر محمود قاضی، ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک ،چیئرمین ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی ارشد محمود ایڈووکیٹ،ڈی پی ڈبلیواو نصیر احمد کربلائی ،دیگر افسران کے علاوہ سرکاری سکولوں کے بچے،بچیاں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک نے کہا کہ ہم یہاںیہ عہد کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہم نے اپنے گھر گھر جا کر ٹیکس کی ادائیگی کا شعور دینا ہے چونکہ ہم لوگ ٹیکس دیں گے تو ملک کو آمدنی ہو گی اور اسی آمدن سے ملک ترقی کرے گا ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خصر محمود قاضی نے کہا کہ سرکاری آفیسرز اور ملازمین کی تنخواہ کا بہت بڑا حصہ ٹیکس کی صورت میں حکومت کو جا رہا ہے تا ہم ایسے لوگوں کو قائل کرنے کی ضرورت ہے جو اپنی آمدن سے ٹیکس ادا نہیں کرتے ا ور وہ ٹیکس مخفی رکھتے ہیں ۔چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے سیمینار میں موجود نوجوان طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں اور آئندہ آپ نے ہی ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے ،آپ بچے اپنے والدین کوٹیکس کی ادائیگی کی لئے قائل کریں تا کہ ہمارا ملک خوشحال ہو اور حکومت ان ٹیکسوں کی آمدن سے آپ کے تعلیمی اور فلاحی منصوبوں کو بہتر طریقے سے پروان چڑھائے ۔ تقریب میں مولانا رانا سلیم الرحمن اور دیگر مقررین نے بھی ٹیکس کی ادائیگی اور اس کا شعور اجاکر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی دو بچیوں نے بھی ٹیکس کے موضوع پر تقاریر کیں ۔قبل ازیں جوہرآباد مین بازار کالج چوک سے سرور شہید لائبریری چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی ۔جس کی قیادت ڈی او (سی) عبدالحمید سنبل نے کی ۔ 
khushabnews
اشتہار
;
ٹیکس آگاہی واک ٹیکس آگاہی واک Reviewed by Khushab News on 4:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.