سب اچھا کی رپورٹ

khushab news

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک خالد مسعود ،نجم السلام شیر خان ،اور غلام فرید چیگی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے کوارڈنیٹرمیاں منیر احمدنے ایم پی اے جاوید اعوان کے ہمراہ تحصیل اہسپتال کا دورہ کیامگر خوشامدیوں نے سب اچھاکی رپورٹ دے کر ہمیں مایوس کیا کیونکہ ہم نے اس موقع پربتایا تھا کہ تحصیل ہسپتال گوناں گوں مسائل کا شکار ہے ڈاکٹروں کی کمی جن میں سرجن،میڈیکل ،چائلڈ ،ہارٹ اسپشلسٹ نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹر اپنے اپنے نجی کلینکس کو ترجیح دیتے ہیں ٹی بی وارڈ عرصہ دراز سے بند پڑی ہے کوئی پرسان حال نہیں مجبورا غریب مریض عطائیوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور صاحب حیثیت دیگر اضلاع میں علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا نے بھی ہماری آواز کو دبا دیا مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ ہسپتال کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

;
سب اچھا کی رپورٹ سب اچھا کی رپورٹ Reviewed by Khushab News on 9:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.