شہید کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین


khushab police
خوشاب پولیس کا دستہ شہید کو سلامی دے رہا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گزشتہ روز کراچی میں پولیس ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے پولیس ملازم رستم خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاوں جبی ضلع خوشاب میں سپر خاک کردیا گیا۔ شہید کی تدفین کے موقع پر خوشاب پولیس کا دستہ نے سلامی دی جبکہ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل اسد اللہ خان نے انکی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے سندھ حکومت کی جانب سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے ورثا کیلئے فی کس 20, 20 لاکھ روپے اور ان کے ورثا کیلئے ان کی قابلیت کے مطابق دو، دو ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سندھ کو ہدایت کی کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ان کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک جاری رکھیں اور انہیں بھی اپنی سروس فورس کا حصہ شمار کریں اور اس میں سالانہ اضافہ اسی طرح سے کیا جائے جیسا کہ دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں وہ تمام فوائد دیے جائیں جو حکومت اعلان کرتی ہے
dpo khushab
ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل اسد اللہ خان شہید کی لحد پر پھولوں کی چادر چڑھارئے ہی
khushabnews
اشتہار
;
شہید کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین شہید کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین Reviewed by Khushab News on 4:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.