سیلاب الرٹ جاری


khushabnews
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے جاری کر دیا ہے ۔سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قائمقام ڈی سی او راؤ عاطف نے آج ڈی سی او کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ضلعی افسران ،اے سی صاحبان ریسکیو ،سول ڈیفنس ،ہائی ویز،ڈی ایف او ،ٹی ایم او سوشل ویلیفئر ،ایس ڈی او ایری گیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران قائمقام ڈی سی او راؤ عاطف نے محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر معظم سلطان ،ریسکیواور ہائی ویز کے ڈسٹرکٹ افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پربند بنانے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی اور شاہد اقبال ایس ڈی او ایری گیشن کو ڈرینز کی صفائی اور ریسکیو کے افسران کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ۔

khushabnews
اشتہار
;
سیلاب الرٹ جاری سیلاب الرٹ جاری Reviewed by Khushab News on 8:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.