ضلع خوشاب کے ادہبوں کی لاہورآرٹس کونسل مشاعرہ میں شرکت

Lahore press club

ضلع خوشاب کے ادیبوں کا وفد  سینئر کالم نگار تاثیر مصطفیٰ کے ہمراہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے ادیبوں اور شاعروں کی لاہور آرٹس کونسل میں منعقدہ عالمی مشاعرے میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی تیس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں لاہور آرٹس کونسل میں ایک پنجابی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں پاکستان ، بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے نامور شعراء اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ضلع خوشاب سے پنجابی کے نامور شاعر ، ادیب و محقق شاہ سوار علی ناصر، محمد علی اسد بھٹی اور نوجوان افسانہ نگار نعیم یاد نے بطور مندوب شرکت کی ۔ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والی ان ادبی شخصیات نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج کا بھی دورہ کیاجہاں نامور مصنف اخلاق عاطف سے خصوصی نشست ہوئی۔ نیز نامور صحافی و دانشور فرخ سہیل گوئندی سے بھی ملاقات کی جس میں پس ماندہ علاقوں کے ادیبوں ، شعراء کی تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔علاوہ ازیں لاہور پریس کلب میں معروف سینئر کالم نگار تاثیر مصطفی سمیت دیگر سنیئر صحافیوں سے بھی ملاقات کی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کے تمام اہم شخصیات نے جوہرآباد سے تعلق رکھنے والے ادب کے افق پر ابھرتے ہوئے نوجوان افسانہ نگار نعیم یاد کے افسانوں کے مجموعے’’ پتھر روتے ہیں‘‘ کو خصوصی طور پر سراہا
اشتہار

;
ضلع خوشاب کے ادہبوں کی لاہورآرٹس کونسل مشاعرہ میں شرکت ضلع خوشاب کے ادہبوں کی لاہورآرٹس کونسل مشاعرہ میں شرکت Reviewed by Khushab News on 6:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.