مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( 05 اپریل


مٹھہ ٹوانہ ، نامہ نگار سے

بھٹو نے ملک کو آئین اور ایٹمی قوت کا تحفہ دیا:محمد صفدر بلوچ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین اور ایٹمی قوت کا تحفہ دیا ، آپریشن ضرب عضب سمیت دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی مٹھہ ٹوانہ کے صدرمحمد صفدر بلوچ نے مٹھہ ٹوانہ میں منعقدہ بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ملک وقو م کے لئے قربانی دے کر ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ آخر میں بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

مٹھہ ٹوانہ:ٹرانسپورٹرز کا کرائے کم کرنے سے انکار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انتظامیہ کی ہدایات کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہ کئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر ڈی سی او خوشاب نے ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی ہدایات دی تھیں تاہم ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم نہیں کئے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ آر ٹی اے سیکرٹری خوشاب جاوید صاحب سے موقف لیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی زائد کرایہ لینے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ نئے کرایوں کے مطابق ادائیگی کریں جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ نمبر ٹرانسپورٹ کی شکایت درج کرائیں فوری کاروائی ہو گی

مٹھہ ٹوانہ میں مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ میں مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے گوشت کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہیں ہے قصابوں نے اپنے گھروں میں سلاٹر ہاو ¿س بنائے ہوئے ہیں جہاں لاغر اور بیمار جانور ذبح کر کے ان کا گوشت سرعام فروخت کر دیتے ہیں سرکاری نرخ کے مطابق چھوٹا گوشت500 روپے ہے مگر یہ قصاب بے خوف ہو کر 700روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی ہوتی ،شہریوں ،سماجی حلقوں نے ڈی سی او خوشاب سے مٹھہ ٹوانہ میں سرکاری ریٹ پر گوشت کی فراہمی اور مضر صحت گوشت کی روک تھام کر کے قصابوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

مسلسل محنت،لگن اور خود اعتمادی باوقار قوموں کا شیوہ ہے :ملک طارق محمود اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین یونین کونسل مٹھہ ٹوانہ جنوبی ملک طارق محمود اعوان نے کہا ہے کہ مسلسل محنت،لگن اور خود اعتمادی ہی باوقار قوموں کا شیوہ ہے۔ وہ بسلسلہ افتتاح ککڑا کیرج کمپنی ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے میں مصروف ہیں، حلقہ میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبہ جات زیر غور ہیں انہوں نے کہا کہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،ان کے جان و مال کا تحفظ حکومتی مشینری کی اہم ذمہ داری ہے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ان کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے

اشتہار

;
مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( 05 اپریل مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( 05 اپریل Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.