وادی سون کی خبریں ( 11 اپریل


soon valley news

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی

مین بازار میں بھاری ٹریفک پر پابندی کا مطالبہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مین بازار عید گاہ روڈ شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ابھی تک بند نہیں ہوسکا بھاری گاڑیوں کی شہر میں آمدورفت سے بزرگ ،بچے اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کئی بار شہریوں نے حکام بالا کو گزارشات بھی کیں لیکن ابھی تک عمل نہیں کرایا جاسکا ہے شہریوں کا کہناہے کہ دوکانداروں کا مال اتارنے والے ٹرک اگر صبح طلوع آفتاب سے پہلے مال اتار کر روانہ ہوجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں سے روڈ بند ہونے کی بنا پر راہگیروں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔



باولے کتوں کی بھرمار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف دیہات میں آوارہ، باؤلے کتوں کی بھر مار کئی بچوں اور جانوروں کو کاٹ رہے ہیں راہگیروں اور سکول کے بچوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے ٹی ایم اے اور محکمہ ہیلتھ سے بار بار شکایات کی گئیں ہیں زہریلی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک آوارہ کتوں کا خاتمہ نہیں کیا گیا مطالبہ کیا گیا کہ شہر سے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے۔



جشن مولود کعبہ کانفرنس 21اپریل کو ہوگی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سالانہ 27جشن مولود کعبہ کانفرنس 21اپریل بروز جمعرات صبح آٹھ بجے جامع مسجد علی مشکل کشاء کھوڑہ وادی سون میں پیرالسیدضمیرحیدر الگیلانی کی صدارت میں ہوگی یہ بات پاکستان مشائخ کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ابولحامدپیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے سلسلہ میں تیاریاں شروع ہیں کانفرنس سے ملک بھر سے مشائخ عظام وعلمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔

khushabnews
اشتہار
;
وادی سون کی خبریں ( 11 اپریل وادی سون کی خبریں ( 11 اپریل Reviewed by Khushab News on 8:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.