نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کا ایک اور کارنامہ


soon valley news
نوشہرہ وادِ ی سُون سے نمائندہ خصوصی

نوشہرہ سیوریج سسٹم ناکارہ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کاگڑھ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کئی سالوں سے سیوریج سسٹم کی ناکارہ صورتحال کے باعث ہر محلہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں نکاسی آپ کا کوئی بندوبست نہیں ہے ملک فاروق اعوان ،ملک ذیشان اور محلہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا رہتا ہے الیکشن کے دنوں میں ہمارے سیاسی نمائندے وعدے کرتے ہیں لیکن منتخب عوامی نمائندے الیکشن کے دنوں میں کئے گئے وعدے نہ نبھا سکے جس وجہ سے دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہونے کے ساتھ ورکر بھی ہیں لیکن ابھی تک ہمارے ساتھ بے انصافی کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کے ساتھ سیوریج نظام کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں۔

اپنے ہی ٹریکٹر تلے دب کر ڈرائیور جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) موضع مردوال کا رہائشی نوجوان ٹریکٹر ڈرائیور عزیز احمد ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا متوفی انگہ روڈ پر کھیتوں میں کام کرنے جارہاتھا کہ ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں اترتے وقت بریک فیل ہوجانے کے باعث ٹریکٹر الٹ گیا نیچے دب جانے سے شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑ گیا متوفی دوکم سن بچوں کا باپ تھا۔
khushabnews
اشتہار
;
نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کا ایک اور کارنامہ نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کا ایک اور کارنامہ Reviewed by Khushab News on 9:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.