اتوار،24اپریل، وادی سون کی خبریں


soon valley news
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم اس بنیاد پر شروع کی ہے کہ ملک میں جاری مالی سیاسی اخلاقی انتخابی کرپشن سمیت ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ کیا جائیان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ضماعت اسلامی نوشہرہ وادی سون میں اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے نئی نسل ہی کرپشن فری پاکستان تحریک میں شامل ہوکر ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے ضلعی رہنما ملک غلام محمد اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کے بھائی وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ اس واقعہ کے حوالے سے اگر میری طرف اشارہ بھی کیا گیا تو میں فورا استعفی دے دونگامگر عوام نے دیکھا کہ جسٹس باقر نقوی کی رپورٹ جس میں حکومت پنجاب کواس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا اس رپورٹ کو ہی حکومت نے دبا دیا وزیر اعظم بھی اسکے بھائی ہیں انہوں نے کبھی بھی سچ نہیں بولا اقتدار کے پجاری اسطرح نہیں جائیں گے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے حوالے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ اس میں پانامہ لیکس کے علاوہ اور بہت کچھ انکوئری میں شامل کر دیا ہے جو ساری عمر جوڈیشنل کمیشن دھکے کھاتا رہے گا ۔اس انکوئری میں صرف اور صرف پانامہ لیکس کی بات کی جاتیں تو پھر امید کی جاسکتی تھی ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )تھانہ نوشہرہ کی پولیس کی کاروائی دوران گشت شیر زمان عرف کاکو ولدعالمشیر سکنہ کورڈھی سے ناجائز پسٹل 30بوربمعہ دو گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف کفری پیر صاحبزادہ حامد عزیز نے میاں عبدالعزیز اور میاں عبدالحمید کے دوروزہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے تشدد کرنے والے اور سہولت کاروں پر لعنت بھیجتے ہیں آج سے چودہ سو سال پہلے نبی پاکﷺ نے حقوق نسواں بل پاس کر دیا تھا آج لنگڑی لولی جمہوریت والی حکومت کونسے حقوق نسواں بل کی بات کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کیا بے پردگی ، بے حیائی اور عورت کو ننگے سر گلیوں میں لانے کا نام حقوق نسواں ہے تو ہم ایسے حقوق نسواں بل پر لعنت بھیجتے ہیں حضورﷺ نے اپنی تحریم والی چادر بچھا کر حضرت فاطمہ کو بٹھایا تھا اور ان کے سر پر بھی چادر تھی ہم ایسے حقوق نسواں بل کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت کے پاسبان ہیں ممتاز قادری کو پھانسی دیکر حکومت نے امریکہ کو تو خوش کر لیا لیکن اپنی بربادی کو آواز دے دی ہے جو پانامہ لیکس کے نام سے اور دیگر مسائل کے نام سے ان کے سامنے آ رہے ہیں علامہ علی ذولقرنین شاہ اور غلام مرتضیٰ بندیالوی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صاحبزادہ مکرم الدین ،صاحبزادہ عزیز الحسن ،صاحبزادہ مسعود احمد اور صاحبزادہ حمید الحسن بھی موجود تھے ۔

khushabnews
اشتہار
;
اتوار،24اپریل، وادی سون کی خبریں اتوار،24اپریل، وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.