وادی سون کی خبریں، جمعرات ، 21اپریل

soon valley
Foto file
وادی سون کی خبریں ، نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان سے
جمعرات ، 21اپریل 2016
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاک فوج کا سپاہی محمد عمران ولد محمد شفیع جو کہ وادی سون کے گاوں ڈھاکہ کا رہائی ہے گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا ہے مرحوم کی میت رات آبائی گاؤں ڈھاکہ وادی سون پہنچ جائے گی اور نماز جنازہ جمعہ کو دن دس بجے جناز گاہ ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا پاک چائنہ راہداری پر دوران ڈیوٹی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا شہید محمد عمران نے سوگوار میں بیوہ اور دو سالہ بیٹی لاریب چھوڑی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایک نجی سکول کی ڈائریکٹر میڈم طاہرہ عجاز نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کی سوچ اور فکر کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن پاکستان کی صورت میں نصیب ہوا جہاں مسلمان آزادی کی زندگی بسر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال کی ایک تقریب سے کیا میڈم طاہرہ نے کہاکہ غلام کی فکر اور سوچ کو آزاد ریاست میں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے افکار کے مطابق ایک صیح اسلامی اور فلاحی ریاست لوگوں کو حقیقی انداز میں مستفید کرسکیں علاوہ ازیں سکول کے بچوں منازل نواز،نوید الحسن مجتبی اور ظہیر الحسن نے بھی پیغام اقبال کے حوالے سے تقاریر کیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یو سی ون کی سیاسی و سماجی شخصیات حاجی امجد محمود،طارق محمود،محمد اسلم،حاجی محمد رمضان ،کرم بخش،خدا بخش ،شیرخان سمیت درجنوں افراد نے لاری اڈہ پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹر غلام سرور کا تبادلہ منسوخ کرکے انہیں دوبارہ ہسپتال نوشہرہ میں تعینات کیا جائے کیونکہ ان کے جانے سے یہاں کے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری اہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور جو احسن طریقہ مریضوں کا علاج معالجہ کررہے ہیں ان کا تبادلہ کردیا جاتا ہے احتجاج میں کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر سرور کو نوشہرہ تعینات کیا جائے 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سالانہ 27جشن مولود کعبہ کانفرنس جامع مسجد علی مشکل کشاء کھوڑہ شریف وادی سون میں بانی کانفرنس ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات کی زیرنگرانی اور عظیم روحانی ومذہبی شخصیتابوالرضا پیرالسیدضمیرحیدر الگیلانی کی صدارت میں ہوئی جسمیں ممتاز علمی و روحانی شخصیت مؤرخ پیر سید اجلال حسنین بخاری خان پوراور ممتاز عالم دین قمر ظہور ترابی نے خطاب کیانذرانہ عقیدت ملک کے مایہ ناز نعت خواں نیازاحمدقادری اور قاری نذیر احمد سیالوی نے پیش کیا نقیب محمد خالد محمود سیالوی تھے۔مقررین نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات مولاعلی علیہ السلام کی محبت کے بغیر ایمان ادھورا ہے نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حب علیؑ کو ایمان اور بغض علیؑ کو کفر قرار دیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مولاعلیؑ کی خیبر کی ایک ضرب جہان بھر کے ایمان والوں کی نیکی سے بھاری ہے یہی وجہ ہے کہ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین مولاعلی ؑ کی زیارت عبادت جان کر کیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمان کے مطابق جملہ اصحاب رسولؓ حضرت علی علیہ السلام کو اپنا مولا تسلیم کرتے تھے خلفاء راشدین نے ہر معاملہ میں مولاعلی ؑ کے مشورہ کو ترجیح دی مولاعلی ؑ کے مشورہ کے بغیر کوئی فیصلہ لاگو نہ کرتے تھے کانفرنس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اور اتحاد امت افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لئے پیرالسیدضمیرحیدر الگیلانی نے دعاکرائی شرکاء کانفرنس کو لنگر پیش کیا گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی جنرل سکرٹری تانگ وسیب آرگنائزیشن پنجاب نے کہا ہے کہ با اختیار خواتین ہی گھریلو اور معاشرتی سطح پر بہتری لاسکتی ہیں جو خواتین مکمل طور پر خود کفیل ہونگی اگر وہ اس منصوبے پر عمل کریں گی تو اچھی نسل کی گائے کی شکل میں خواتین کو اثاثہ منتقل ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سون ویلی ترقیاتی پروگرام،عورت فاؤنڈیشن اور امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے یو ایس ایڈ کے تحت سو بیوہ نادار طالاق یافتہ اور نادار خواتین کو مفت بچھڑی دینے کی تقریب کے شرکا سے کیا ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گل باز آفاقی نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنا کر ہی ہم غربت میں کمی لا سکتے ہیں سیمینار کے اسختتام پر چیئرمین بورڈ شیر افضل اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر تہمینہ بتول نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
khushabnews
اشتہار
;
وادی سون کی خبریں، جمعرات ، 21اپریل وادی سون کی خبریں، جمعرات ، 21اپریل Reviewed by Khushab News on 8:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.