پورا گاوں ایک ڈسپنسرکے رحم و کرم پر

soon valley
سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوڈھی جے والی کے بنیادی طبی ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ اورنواحی دیہات سے آنے والے مریضوں کو انتہائی پریشانی اور مشکلات کاسامناہے ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے اور نہ ہی دوائی،ایک ڈسپنسر ہے جوذیادہ وقت اپنے ذاتی کلینک پہ ہوتاہے،آنے والے مریضوں کو یہ کہہ کرکے ہسپتال میں دوائی نہیں ہے اپنے کلینک پہ بلا کے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے غریب اور نادار مریض رل گئے، اہل علاقہ نے ڈی ایچ او اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کے کاروائی کامطالبہ کیاہے تاکہ اہل علاقہ کوبہترین طبی سہولیات میسرہوسکیں۔جب متذکرہ ڈسپنسر شوکت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ڈیوٹی ٹائم میں ذاتی کلینک چلانے کے الزامات درست نہیں 
اشتہار
;
پورا گاوں ایک ڈسپنسرکے رحم و کرم پر پورا گاوں ایک ڈسپنسرکے رحم و کرم پر Reviewed by Khushab News on 6:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.