پاک آرمی کا شہید ڈھاکہ میں اعزاز کیساتھ سپرد خاک


soon valley
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خطہ وادی سون کی سرزمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کہلاتی ہے آج ایک اور شہید کا بیج اپنے سینے پر لگا لیا نواحی قصبہ ڈھاکہ کا رہائشی سپاہی محمد عمران پاک فوج انجنیئرکور میں بطور ڈرائیور بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ شدت پسند دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی محمد عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا جبکہ اس کے ساتھ دو ملازم زخمی ہوگئے جنکو فوری ہسپتال پہنچا دیا گیاتھا شہید کا جس خاکی جب مقامی قبرستان میں لایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پورے فوجی اعزاز ت کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا سوگوار میں بیوہ اور کمسن ڈیڑھ سالہ بیٹی لاریب چھوڑی ہے تدفین کے وقت نعرہ تکبیر پاک افواج زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔

khushabnews
اشتہار
;
پاک آرمی کا شہید ڈھاکہ میں اعزاز کیساتھ سپرد خاک پاک آرمی کا شہید ڈھاکہ میں اعزاز کیساتھ سپرد خاک Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.