ضرب عضب ، پوری قوم متحد ہے


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی soon valley
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم متحد ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو شہداء جان کا نذرانہ پیش کرکے ناکام بنا رہے ہیں ان
خیالات کا اظہار ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے پاک فوج کے جوان محمد عمران شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وادی سون ضلع خوشاب کی سرزمین کے شہداء نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ناسور ہے اور اس کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد عمران شہید نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ ملک پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا اور ہم نے اس کے تحفظ کیلئے عہد کر رکھا ہے ۔
khushabnews
اشتہار
;
ضرب عضب ، پوری قوم متحد ہے ضرب عضب ، پوری قوم متحد ہے Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.