وادی سون، شہری نے گمشدہ سڑک کا سراغ لگا لیا


soon valley roads
File foto


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ 

شہری نے گمشدہ سڑک کا سراغ لگا لیا
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع اوگالی کے سماجی کارکن ملک اشفاق احمد نے کہا ہے کہ موضع اوگالی کسلہ سے موضع چٹہ لنک روڈ کی سڑک سابق وفاقی سمیرا ملک کی گرانٹ سے دس لاکھ میں بنوائی جارہی تھی ٹھکیدارکو فنڈز کی عدم فراہمی پر ادھوری چھوڑ دی گئی تھی جوکہ اب ٹوزم کی جانب سے مہیا کردہ گرانٹ سے تقریبا سوا دو کلومیٹر کی مذکورہ کی سڑک مکمل کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ 1900فٹ پر کنکریٹ ڈالا گیا ہے اور یہاں کے مکینوں کو آمدورفت کا سستا ذریعہ فراہم کیا گیا ہے ۔

 ذریت حضرت عباس علمبردار کانفرنس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ذریت حضرت عباس علمبردار کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک گل سلطان،شاہ دل اعوان،محمد ریاض اعوان اور دیگر مقررین نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہاعوان قوم حضرت عباس علمبردار کی اولاد سے ہیں بعض نام نہاد مصنفین جنہوں نے وادی سون میں تحقیق کئے بغیر اپنی شہرت کو ماالحضو خاطر رکھتے ہوئے کتابوں میں غلط شجرے نصب لکھ دئےے اس سے اعوان قبیلہ کی نئی نسل کو دشواری کا سامنا رہتا ہے ہم اس سلسلہ میں وادی سون کے تمام قصبات میں جاکر اعوان قوم کو اصل شجرہ نصب سے متعارف کرائیں گے کیونکہ اس وقت تک پاکستان میں مردم شماری کے مطابق تقریبا پچاس لاکھ سے زائد اعوان قوم کی آبادی ہے انہوں نے سراہتے ہوئے اعوان قبیلہ کی دیگر تنظیموں افکار الاعوان ،تنظیم الاعوان پاکستان سمیت دیگر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 مجوزہ ریسٹ ہاوس کی تبدیلی بارے تحقیقات کی جائیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی کارکن ملک ظفراقبال سکنہ مردوال نے صوبائی محتسب کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی کاوشوں سے وادی سون کو سیاحتی مرکز بنانے کےلئے حکومت پنجاب نے تیس کروڑ کی گرانٹ جاری کردی اس منصوبے میں کھبکی جھیل کے کنارے ریسٹ ہاﺅس کی جگہ خریدنے کےلئے زمین مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے اب جگہ نہ خرید کر محکمہ فشریز کی بلڈنگ کو محکمہ ڈی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئی اور کنہٹی باغ میں نئے ریسٹ ہاﺅس کی تعمیر کی بجائے پرانے ریسٹ ہاﺅس کو مرمت اور محکمہ فشریز کے سابقہ دفتر اور فیملی کوارٹرز کو مرمت کرکے اس منصوبے کو سبو تاژ کردیا گیا ہے درخواست میں مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں انکوائری عمل میں لائی جائے ۔
اشتہار

;
وادی سون، شہری نے گمشدہ سڑک کا سراغ لگا لیا وادی سون، شہری نے گمشدہ سڑک کا  سراغ لگا لیا Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

  1. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.